Benazir Income Support Programme Online Registration

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار

جس طرح ہمارے ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے غریب انسان غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور اس کے لیے گزر بسر کرنا بہت ہی مشکل ہو چکا ہے اس مشکل دور میں بی ائی ایس پی ایک ایسا ادارہ ہے جو غریب لوگوں کی مالی معاونت کرنے میں سب سے اگے ہے۔2008 سے بی ائی ایس پی کا ادارہ لوگوں کی مالی معاونت کر رہا ہے مختلف سالوں میں مختلف طریقوں سے لوگوں کو اس پروگرام میں شامل کیا جاتا رہا ہے۔ جنوری 2023 سے بینظیر ڈیپارٹمنٹ نے ڈائنامک رجسٹری کے ذریعے مستحق لوگوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جو ابھی بھی کامیابی سے جاری ہے۔ اگر آپ بی ائی ایس پی پروگرام کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو پریشان نا ہوں یہ آرٹیکل آپکی رہنمائی کے لئے حاضر ہے ۔ آپکے ہر سوال کا جواب یہاں موجود ہو گا

      بی ائی ایس پی کے پروگرام یا احساس پروگرام میں رجسٹریشن کے لیے سب سے پہلے ضروری ہے کہ اپ کے پاس  شناختی کارڈ  موجود ہو اگر اپ کے پاس شناختی موجود نہیں ہے یا ایکسپائر ہو گیا ہے تو سب سے پہلے اپ  نادرہ کے افس میں جا کر اپڈیٹ کروائیں یا نیا بنوائیں ۔  اگر اپ معذور ہیں یا اپ کے خاندان میں سے کوئی بھی فرد معذور ہے تو سوشل ویلفیئر کے افس سے اپ ان کا معذوری والا سرٹیفکیٹ بنوائیں اور اس کے بعد اپ نادرہ کے افس میں جا کر شناختی کارڈ کو اپڈیٹ کروائیں۔ اور اگر اپ شادی شدہ ہیں اوراپ کے بچے بھی ہیں تو یہ اپ کے لیے لازم ہے کہ اپ بچوں کا بے فارم اپڈیٹ کروا لیں۔

رجسٹریشن کے عمل سے پہلے ضروری ہدایات

اہلیت کا معیار

درخواست گزار کو اس پروگرام  کا حصہ بننے کے لیے درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اترنا ضروری ہے

درخواست گزار کے پاس قومی شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے

درخواست گزار کے پاس کسی قسم کی جائیداد نہیں ہونی چاہیے

درخواست گزار یا اِہل خانہ کے نام پر کوئی موٹر سائیکل، کار ، ٹریکٹر وغیرہ نہیں ہونا چاہیے 

پہلے کسی دوسرے امدادی پروگرام سے مالی امداد حاصل نہ کر رہے ہوں 

سروے کروانے کے لئے ضروری دستاویزات

قومی شناختی کارڈِ

بچوں کا ب فارم

بجلی کا بل 

گیس کا بل 

موبائل نمبر

ڈائنامک سروے میں اندراج کا طریقہ کار

بی ائی ایس پی آفس میں ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر پر تشریف لے جائیں

سینٹر پر موجود عملے کو اپنا شناختی کارڈ اور بچوں کا بے فارم مہیا کریں

عملہ اپ کو نئے سروے یا اپڈیٹ سروے کا ٹوکن جاری کرے گا۔ جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے

ٹوکن نمبر کے مطابق رجسٹریشن روم میں سروے کے لیے تشریف لے جائیں

ڈیٹا انٹری اپریٹر اپ سے سماجی و معاشی معلومات پر مشتمل سوالات پوچھے گا۔ سروے میں اپنا درست اور موجودہ موبائل نمبر فراہم کریں تا کے اہلیت کے حوالے سے آپکو مطلع کیا جا سکے

فارم مکمل ہونے کے بعد تصدیق کے لیے اقرار نامے پر اپ کا انگوٹھا لگوایا جائے گا

رجسٹریشن کےفوراً بعد 8171 سے اپ کو تصدیقی میسج موصول ہوگا

جانچ پڑتال کے بعد مستحق گھرانوں کو 8171  سے اہلیت  کا پیغام موصول ہو گا 

اگر آپ آنلائن 8171 ویب پورٹل سے اپنا سٹیٹس چیک کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں

Check Registration Status : https://8171.bisp.gov.pk

سروے کے مقاصد

اس سروے سے تمام گھرانوں کی مالی حالت کا پتہ لگایا جا سکے

حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد اور دیگر ٹارگٹڈ سبسڈی کا تعین کر کے مستحقین تک پہنچانا

یاد رکھیں

رجسٹریشن سینٹر پر کسی قسم کا کوئی معاوضہ یا فیس نہیں لی جاتی۔ شکایت کی صورت میں متعلقہ بینظیر آفس کے افسران کو اگاہ کریں

READ ALSO: How to Complain in Bisp Office?

Leave a Comment