Benazir Nashonuma Program

بےنظیر نشونما پروگرام

قومی غذائی سروے 2018 کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 40 فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہونے کی وجہ سے مکمل اسمانی وزنی نشونما حاصل نہیں کر پاتے اور ان کا قد عمر کے لحاظ سے کم رہ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا 18 فیصد بچے جو پانچ سال کی عمر سے کم ہیں ان کا وزن اپنی عمر کے لحاظ سے کم رہ جاتا ہے۔
اسی طرح حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں بھی مختلف اقسام کی غذائی کمی پائی جاتی ہے۔ بچے کی زندگی کے پہلے دو سال میں ملنے والی مناسب خوراک ذہنی جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
چنانچہ حکومت ہے پاکستان نے بی ائی ایس پی کے زیر سایہ عالمی ادارہ خوراک کے تعاون سے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں اور اسی طرح دو سال سے کم عمر بچوں کے لیے بہترین صحت کا پروگرام نشونما شروع کیا ہے۔

بے نظیر نشونما پروگرام میں شمولیت کے لیے اہلیت کی شرائط

نشونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے خواتین کو بی ائی ایس پی کفالت پروگرام میں باقاعدہ رجسٹر ہونا چاہیے اور مندرجہ ذیل شرائط پر پورا اترنا ضروری ہے

حاملہ خواتین
دودھ پلانے والی مائیں
دو سال سے کم عمر کے بچے

نشونما پروگرام میں شمولیت کے اندراج کا طریقہ کار

پروگرام میں شمولیت کے لیے اگر اپ اوپر والی شرائط پورا کرتی ہیں تو نشونما مرکز تشریف لے جائیں۔ نشونما پروگرام میں اندراج کے لیے مندرجہ ذیل کاغذات کا ہونا ضروری ہے

خواتین کا قومی شناختی کارڈ
بچے کا بے فارم
بچے کا حفاظتی ٹیکوں والا کارڈ

ALSO READ: How To Withdraw BISP Payment From ATM

پروگرام میں شمولیت پر ملنے والی معاونت

حاملہ خواتین کو دوران حمل ہر سہ ماہی 2500 روپے کی ادائیگی کی جائے گی

بچے کی پیدائش کے بعد ہر سہ ماہی بیٹا ہونے کی صورت میں 2500 روپے اور بیٹی ہونے کی صورت میں 3000 روپے( بشمول 500 روپے سفریہ اخراجات )ادا کیے جائیں گے جب تک کہ بچے کی عمر دو سال ہو جائے

رقم کی وصولی

بے نظیر نشونماپروگرام میں اندراج کروانے کے بعد رقم اپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جاتی ہے۔ اپ اسی وقت ادائیگی مرکز پر جا کر اپنے پیسے وصول کر سکتے ہیں۔

نوٹ

یہ رقم بی ائی ایس پی کفالت کی رقم کے علاوہ ملے گی
حاملہ دودھ پلانے والی مائیں اور دو سال سے کم عمر بچوں کی خصوصی غذا دی جائے گی تاکہ ان کی نشوونما بہتر ہو سکے۔
بے نظیر نشونما کی اہلیت کے بارے میں جاننے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں

CLICK HERE: Check BISP Nashonuma Eligibility

Leave a Comment