BISP 938 Error Solution

اگر آپکے اکاؤنٹ پر بھی 938 کا کوڈ لگ چکا ہے تو پریشان نہ ہوں

السلام علیکم امید کرتا ہوں اپ سب خیریت سے ہوں گے اور بخوشی اپنی زندگی سکون سے گزار رہے ہوں گے۔ جیسا کہ اپ سب جانتے ہیں کہ ہمارا مقصد اپ لوگوں کی رہنمائی کرنا ہوتا ہے۔ اج کے اس ارٹیکل کا مقصد ان لوگوں کی رہنمائی کرنا ہے جو لوگ یہ شکوہ کرتے ہیں کہ ہم جب ویب پورٹل سے اپنے پیسے چیک کرتے ہیں تو وہاں پر پیسے شو ہو رہے ہوتے ہیں اور اگر اس کے علاوہ ہم دفتر سے بھی اپنے پیسے چیک کرواتے ہیں تو وہاں پر بھی ہمارے اکاؤنٹ میں پیسے شو ہو رہے ہوتے ہیں لیکن جب ہم پیسے لینے کے لیے ڈیوائس پر جاتے ہیں کسی ایجنٹ کے پاس جاتے ہیں تو وہاں پر ہمارا اکاؤنٹ بلاک ہوتا ہے یا اس پر 938 کا ایرر ا رہا ہوتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

کوڈ 938 لگنے کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں

پہلی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب کوئی بندہ اپ کے شناختی کارڈ نمبر لے کر ڈیوائس پر لگا کر فیک فنگ پرنٹس اپنے لگا رہا ہوتا ہے یا اپ کے ساتھ میچنگ کر کے لگانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے تو اس صورتحال میں کیا ہوتا ہے کہ جو ہمارا ادارہ بی ائی ایس پی ہے وہ اکاؤنٹ کو بند کر دیتا ہے جس کی وجہ سے 938 کا ایر لگ جاتا ہے

اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جب اپ خود پیسے لینے کے لیے جاتے ہیں کسی ایجنٹ کے پاس اور ڈیوائس پر اپنا بائومیٹک کرواتے ہیں فنگر لگاتے ہیں تو بار بار لگانے کی وجہ سے اگر اپ کا انگوٹھا میچ نہیں کر رہا ہوتا یا تو اپکا اکاؤنٹ 938 ایرر میں چلا جاتا ہے
یاد رکھیں ایک دن میں ایک ڈیوائس پر زیادہ سے زیادہ اٹھ دفعہ فنگر پرنٹ لگا سکتے ہیں اگر اپ اس سے زیادہ لگاتے ہیں تو اپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جاتا ہے۔

کوڈ 938 کو ختم کرنے کا طریقہ

اگر ڈیوائس پر بار بار کوشش کرنے سے اپ کے اکاؤنٹ پر 938 کا ایرر انا شروع ہو گیا ہے تو سب سے پہلے اپ کو چاہیے کہ اپ نادرہ کے افس میں جائیں اور وہاں پر اپ اپنے فنگر پرنٹس کو دوبارہ سے اپڈیٹ کروائیں جو تین دن میں اپڈیٹ ہو جائیں گے اور اس کے بعد اپ دوبارہ سے اگر ڈیوائس پر جا کر کوشش کرتے ہیں پیسے لینے کی تو 80 پرسنٹ چانس ہے کہ اپ کو پیسے مل جائیں گے۔

اگر اس کے باوجود بھی اپ کو پیسے نہیں ملتے ہیں تو دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اپ قریبی بے نظیر دفتر جائیں۔ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر ساتھ لے کر اپنی شکایت کا اندراج کروائیں۔

READ MORE: 8171 Web Portal New Update

اندراج کروانے کے کچھ ہی دن بعد اپ کو بے نظیر دفتر کی طرف سے کال کر کے بلا لیا جائے گا۔ اور اسی وقت اپ کے اکاؤنٹ سے 938 کے ایرر کو ختم کرنے کے بعد اپ کی رقم اپ کو ادا کر دی جائے گی۔

Leave a Comment