بی ائی ایس پی بچت اسکیم کے ذریعےمستقبل محفوظ بنائیں
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 2008 سے لوگوں کی معاونت کر رہا ہے .مستحق گھرانوں کو یہ امداد مختلف پروگرامز کے ذریعے دی جا رہی ہے .جن میں بے نظیر کفالت ,بے نظیر تعلیمی وظائف اور بے نظیر نشونما کے پروگرام شامل ہیں .
مستحق گھرانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اور مشکلات میں سہارا بننے کے لیے بی ائی ایس پی نے بےنظیر بچت سکیم کا اغاز کیا ہے ۔اس پروگرام میں شامل ہو کر اپ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہونا چھوڑ دیں گے ۔
۔☜ اس پروگرام میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق لوگ جو پروگرام سے منسلک ہیں جو دیہاڑی دار مزدور ہیں یا جن کا روزگار نہیں ہے ،شامل ہو سکتے ہیں .
۔☜ درخواستیں جمع کروانے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ایک ویب پیج متعارف کروایا ہے ۔جس کے ذریعے اپ باسانی اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں .
۔☜ جو مستحق گھرانے اپنی درخواست جمع کروانا چاہتے ہیں وہ ابھی سے اس ویب سائٹ پر جا کر اپنی درخواست جمع کروا دیں
(Eligibility) اہلیت
یہ سکیم 0 اور 40 کے درمیان پی ایم ٹی سکور رکھنے والے لوگوں کے لیے ہے ۔پہلے مرحلے کے لیے منتخب شدہ اضلاع میں اسلام اباد، مظفراباد، نیلم ،پشاور، لکی مروت ،کوئیٹہ، قلعہ سیف اللہ ،کراچی، سکھر، لاہور، ملتان ،گلگت اور استوار شامل ہیں ۔
اپنی اہلیت جاننے اور درخواست جمع کروانے کے لیے اس لنک پر جائیں۔
Click Here: https://savings.bisp.gov.pk
رجسٹریشن کا طریقہ کار
۔☜اسکیم میں حصہ لینے کے لیے اپ کو بینک میں بچت اکاؤنٹ کھولنا ہوگا
۔☜اسکیم میں حصہ لینے والے لوگ 500 سے لے کر 1000 روپے تک رقم ماہانہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے
۔☜صارفین کو ان کی بچت کا 40 فیصد حصہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اضافی ملے گا
۔☜اسکیم کی مدت دو سال ہے جس کے اختتام پر اپ اپنی پوری رقم نکلوا سکیں گے .
۔☜اس دو سال کی مدت کے دوران اپ اپنی اصل رقم نہیں نکلوا سکتے جبکہ بی ائی ایس پی کی جانب سے دیا گیا حصہ اور بینک سے دیا گیا منافہ نکلوا سکیں گے
۔☜اس سکیم سے اپ کسی بھی وقت نکل سکتے ہیں لیکن پھر اپکی اس سکیم کے خاتمے تک دوبارہ شمولیت ممکن نہیں ہوگی
READ MORE: Good News New BISP Payment Latest Update
اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے اور مشکلات میں اپنا سہارا خود بننے کے لیے اج ہی بی ائی ایس پی بچت سکیم میں ضرور رجسٹرڈ ہوں
I am Sohail Asghar and I will provide you latest updates regarding Benazir income support program like Benazir Kafalat, Benazir Taleemi Wazaif, Benazir Nashunama Program and Dynamic Registry .