بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وظائف کی کوئی فیس نہیں ہے
Bisp Complaint Number
السلام علیکم امید کرتا ہوں اپ سب خیریت سے ہوں گے اج کا میرا یہ پیغام ان لوگوں کے لیے ہے جو شکایت کرتے ہیں کہ جب ہم اپنا سروے کروانے کے لیے جاتے ہیں یا جب کوئی خواتین پیسے نکلوانے کے لیے جاتی ہیں تو وہاں پر ایجنٹ مافیا فیس کی ڈیمانڈ کرتا ہے۔
یاد رہے تمام رقوم جو بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے فراہم کی جا رہی ہیں چاہے وہ کفالت کی رقم ہو، نشونما کی رقم ہو یا بے نظیر تعلیمی وظائف کی رقم ہو یہ سب بلکل مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کی نہ کوئی فیس ہے اور نہ ہی اپ کو کوئی فیس وغیرہ دینا پڑے گی۔
بے نظیر دفتر یا ادائیگی مرکز کے باہر اکثر نوسر باز کھڑے ہوتے ہیں جو خواتین کو پیسے لگوا دینے کا جھانسہ دے کر ان سے پیسے بٹور رہے ہوتے ہیں۔ ہماری اپ سے گزارش ہے اگر کوئی بھی ایسا نوسر باز اپ سے پیسوں کی ڈیمانڈ کرتا ہے تو برائے مہربانی قریبی بے نظیر دفتر جا کر اس کے خلاف شکایت کا اندراج کروائیں۔

BISP Complaint Number
اگر اپ ہمارے قریبی بے نظیر دفتر نہیں جا سکتے تو ہمارا ٹول فری نمبر(080026477) پر رابطہ کر کے اپ اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں
نوٹ
اگر ادائیگی مرکز پر ایجنٹ مافیا اپ کو یہ دھمکی دیتا ہے کہ اگر اپ ہمیں فیس نہیں دیں گی یا بے نظیر دفتر میں جا کر شکایت کریں گی تو اپ کا وظیفہ روک دیا جائے گا یا اپ کا وظیفہ واپس چلا جائے گا تو ان کی باتوں پر ہرگز دھیان نہ دیں۔
Bisp DG Naveed Akbar Video Message
READ MORE : BISP Survey New Update

I am Sohail Asghar and I will provide you latest updates regarding Benazir income support program like Benazir Kafalat, Benazir Taleemi Wazaif, Benazir Nashunama Program and Dynamic Registry .