Get Bisp Payment without biometric verification

انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے بغیر بے نظیر وظائف کی ادائیگی کا طریقہ کار

اکثر خواتین یہ شکایات کر رہی ہوتی ہیں کہ ہم بار بار جاتے ہیں اور انگوٹھا لگاتے ہیں ہمارے پیسے ہمیں موصول نہیں ہوتے ہیں ہمارا بائومیٹرک ویریفائی نہیں ہوتا ہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے تو اس بارے میں اپ کو پریشان ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے یہ مضمون میں اپ لوگوں کے لیے ہی لکھ رہا ہوں اس میں اپ لوگوں کی بھرپور رہنمائی کی جا ئے گی۔اپ کا بائیومیٹرک پاس نہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں عمر کا زیادہ ہونا، کسی بیماری کا ہونا یا کوئی زخم وغیرہ ہونا ۔

ضروری ہدایات

اگر انگوٹھوں یا انگلیوں کے نشان کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اپ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ اب نہیں مل پا رہا تو پہلے اپ کسی دوسرے ادائیگی مرکز پر جا کر بائیو میٹرک مشین کے ذریعے فنڈز حاصل کرنے کی دوبارہ کوشش کریں .یاد رہے کہ ایک دفعہ مشین پر اٹھ دفعہ انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کی کوشش کی جا سکتی ہے .اگر اس کوشش کے باوجود اپ کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے ذریعے ادائیگی نہ ہو پا رہی ہو تو پھر دیے گئے طریقہ کار کے مطابق عمل کریں .

طریقہ کار

۔☜سب سے پہلے نادرہ کے دفتر جا کر اپنے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کروائیں

۔☜اگر نادرہ میں بھی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق نہ ہو پائے تو اپنے کنبے میں شناختی کارڈ کے حامل شخص کے ساتھ قریبی بی ائی ایس پی کے تحصیل دفتر جا کر متعلقہ افسر کو اپنے انگلیوں کے نشانات کی تصدیق نہ ہونے کی شکایت درج کروائیں 

۔☜متعلقہ افسر اپ کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے بغیر ادائیگی کا فارم پر کرے گا جیسا کہ نیچے تصویر میں دکھایا گیا ہے 

۔☜8171 سے میسج یا بی ائی ایس پی کے افس سے کال کے ذریعے اپ کو درخواست کی منظوری کے متعلق اگاہ کر دیا جائے گا 

اسلام اباد, صوبہ پنجاب سندھ یا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مستحقین کے لیے ہدایات

۔☜اپ اپنے اسی شناختی کارڈ کے حامل رشتہ دار کے ساتھ حبیب بینک کی بتائی گئی برانچ میں جائیں 

۔☜تصدیق کے بعد اپ کو منظور شدہ وظیفہ ادا کر دیا جائے گا 

صوبہ خیبر پختون خواہ ,گلگت بلتستان یا ازاد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے مستقین کے لیے ہدایات

۔☜8171 سے میسج یا اطلاع ملنے کے بعد اپ کو بی ائی ایس پی کے متعلقہ دفتر دوبارہ جانا ہوگا .جہاں بینک الفلاک کا نمائندہ بی ائی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی موجودگی میں اپ کا شناختی کارڈ بینک سسٹم میں درج کرے گا۔ نادرہ اسے تصدیق کے بعد اپ کے رجسٹر موبائل نمبر پر ایک کوڈ ائے گا اس کوڈ کا دوسرا حصہ بی ائی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فون پر ائے گا. بینک کا افسر اس مکمل کوڈ کا اندراج اپنے بینک کے سسٹم میں کرے گا اور سسٹم کی تصدیق کے بعد بینک الفلاس سے رقم کی باقاعدہ ادائیگی شروع ہو جائے گی۔

ALSO READ: Registration In Benazir Nashonuma program

Leave a Comment