بے نظیر تعلیمی وظائف میں رجسٹریشن کا طریقہ کار
بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام گورنمنٹ کی طرف سے جاری کیا گیا ایسا پروگرام ہے جو کم امدن والے گھرانوں کے بچوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے.ہمارے ملک میں ایسے بہت سے گھرانے موجود ہیں جو کم امدن ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم سے مستفید نہیں کروا سکتے لہذا ایسے گھرانوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے بے نظیر تعلیمی وظائف کے ذریعے وظیفے دیے جا تے ہیں تا کہ بچے سکول میں جا کر تعلیم کی شمع سے روشن ہو سکیں ۔
اس پروگرام میں رجسٹریشن مکمل کروانے کے بعد مستحق گھرانوں کو بچوں کی تعلیم کے لئے سہ ماہی یعنی ہر تین ماہ بعد مالی امداد کی جاتی ہے۔ اس مضمون میں اپ کو بتایا جائے گا کہ اپ کس طریقے سے بچوں کو بے نظیر تعلیمی وظائف کے پروگرام میں شامل کروا کے مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں ۔
یاد رکھیں بے نظیر تعلیمی وظائف کے پروگرام سے وہی گھرانے مستفید ہو سکتے ہیں جو پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے امداد وصول کر رہے ہیں۔
پروگرام میں شمولیت کے لئے شرائط
۔☜بچے کی والدہ کو کفالت پروگرام سے امداد ملتی ہو
۔☜والدہ کا قومی شناختی کارڈ
۔☜بچوں کا بے فارم
۔☜بچے کسی بھی سرکاری یا پرائیویٹ سکول جاتے ہوں
۔☜بچے کی سکول میں حاضری 70 فیصد سے زیادہ ہو
بچوں کے عمر کی حد
۔☜پرائمری سکول کے لئے عمر کی حد چار سال سے بارہ سال تک ہے
۔☜سیکنڈری سکول کے لئے عمر کی حد آٹھ سال سے اٹھارہ سال تک ہے
۔☜ ہائیر سیکنڈری سکول کے لئے عمر کی حد تیرہ سال سے بائیس سال ہے

وسیلہ تعلیم میں رجسٹریشن کروانے کا طریقہ
۔☜جن بچوں کی رجسٹریشن کروانی ہے ان کو ساتھ لے کر قریبی بے نظیر انکم سپورٹ کے افس میں جائیں
۔☜متعلقہ افسر کو بچوں کا بے فارم اور اپنا موجودہ فون نمبر فراہم کریں
۔☜متعلقہ افسر اپ کے بچوں کی رجسٹریشن کر کے اپ کو انرولمنٹ سلپ فراہم کرے گا. جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھائی گئی ہے

۔☜مہیا کردہ سلپ بچوں کے سکول سے پر کروائیں۔اس سلپ میں بچوں کی کلاس، بچوں کا سیکشن، سکول کا نام اورکلاس ٹیچر اور ہیڈ ٹیچر کے کوائف کا اندراج لازمی ہے۔
۔☜سلپ پر کروانے کے بعد بچوں کا بے فارم ، والدہ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور انرولمنٹ سلپ بے نظیر کے دفتر میں جمع کروائیں
۔☜انرولمنٹ سلپ کی تصدیق کرنے کے بعد اپ کے بچوں کا وظیفہ جاری کر دیا جائے گا
سہ ماہی وظیفہ کی شرح
لڑکیوں کے لئے
۔☜پرائمری سکول میں پڑھنے والے بچیوں کو ہر تین ماہ بعد 2500 روپے کی ادائیگی کی جائے گی
۔☜سیکنڈری سکول میں پڑھنے والی بچیوں کو ہر تین ماہ بعد 3500 روپے کی ادائیگی کی جائے گی
۔☜ہائر سیکنڈری میں پڑھنے والے بچوں کو ہر تین ماہ بعد 4500 روپے کی ادائیگی کی جائے گی
۔☜پرائمری تعلیم کی تکمیل پر بچیوں کو 3000 روپے کا اضافی بونس بھی دیا جائے گا
لڑکوں کے لئے
۔☜پرائمری سکول میں پڑھنے والے بچوں کو ہر تین ماہ بعد 2000 روپے کی ادائیگی کی جائے گی
۔☜سیکنڈری سکول میں پڑھنے والے بچوں کو ہر تین ماہ بعد 3000 روپے کی ادائیگی کی جائے گی
۔☜ہائر سیکنڈری سکول میں پڑھنے والے بچوں کو ہر تین ماہ بعد 4000 روپے کی ادائیگی کی جائے گی

نوٹ
بچے کا وظیفہ تب تک جاری رہے گا جب تک سکول میں اس کی حاضری 70 فیصد سے زیادہ رہے گی. بچے کا سکول تبدیل کرنے کی صورت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اگاہ کرنا ضروری ہے
ALSO READ: Benazir Income Support Programme Online Registration

I am Sohail Asghar and I will provide you latest updates regarding Benazir income support program like Benazir Kafalat, Benazir Taleemi Wazaif, Benazir Nashunama Program and Dynamic Registry .