BISP Waseela Taleem Program New Update

اگر آپکے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف نہیں مل رہے تو پریشان نہ ہوں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے اپنے زیر سایہ امداد حاصل کرنے والے مستحق گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنے کے لیے بے نظیر تعلیمی وظائف جاری کر رکھا ہے. جس میں بچوں کو ہر سہ ماہی پر تعلیمی وظائف دیے جاتے ہیں. یہ تعلیمی وظائف ان بچوں کے لیے ہیں جو بچے سکول جاتے ہیں . لیکن ان تعلیمی وظائف کے لیے سکول میں بچوں کی حاضری کم از کم 70 فیصد ہونا ضروری ہے.

اکثر لوگ سوال کر رہے ہوتے ہیں کہ ہم نے چھ ماہ سے ایک سال سے اپنے بچوں کا اندراج کروایا ہوا ہے لیکن ہمارے بچوں کے پیسے نہیں ا رہے ہیں اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں. اج کا میرا یہ پیغام ان مستحق کرنوں کے لیے ہے جن کے بچوں کو تعلیمی وظائف جاری نہیں کیے جا رہے.

بے نظیر تعلیمی وظائف جاری نہ ہونے کی وجوہات

بے نظیر تعلیمی وظائف جاری نہ ہونے کی تین وجوہات ہو سکتی ہیں. ان وجوہات کا جاننا اپ کے لیے بہت ضروری ہے. تاکہ اپ بروقت اس مسئلے کا حل نکال سکیں.

بچے کا سکول سے خارج ہو جانا

اگر اپ کا گھرانہ بی ائی ایس پی پروگرام سے امدار وصول کر رہا ہے اور اپ نے اپنے بچوں کا اندراج بھی بے نظیر تعلیمی وظائف میں کروایا ہوا ہے مگر اپ بچے کو سکول نہیں بھیجتے ہیں یا بچے کو سکول سے خارج کروا دیا ہے تو اس صورت میں اپ کو بے نظیر تعلیمی وظائف کے پیسے نہیں ملیں گے. کیونکہ نہ صرف بچے کا سکول میں جانا ضروری ہے بلکہ بچےکی 70 فیصد حاضری کا ہونا بھی ضروری ہے۔

بچے کا سکول تبدیل کروالینا

اگر اپکے بچے کو بینظیر تعلیمی وظائف ملتے ہیں لیکن کچھ عرصہ سے نہیں مل رہے تو اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اپنے بچے کا سکول تبدیل کر لیا ہو ۔ اس صورت میں اپکو اس سکول سے دوبارہ رجسٹریشن سلپ کی تصدیق کروا کر بےنظیر کے دفتر جمع کروانا ہو گی ۔ کیونکہ ہمارہ نمائندہ ہر تین ماہ بعد سکول سے بچوں کی حاظری کی تصدیق کرتا ہے ۔اگر بچہ سکول میں آ رہا ہو تو اسکا وظیفہ جاری کر دیا جاتا ہے ۔

بچے کا سکول سے پاس آوٹ ہو جانا

فرض کریں اگر اپ کا بچہ کسی پرائمری سکول میں پڑھتا ہے اور 5 کلاس پاس کر کے کسی ایلیمنٹری یا ہائی سکول میں چلا جاتا ہے تو اس صورت میں دوبارہ سے جس سکول میں بچہ جا رہا ہے وہاں سے رجسٹریشن سلپ کی تصدیق کروائیں گے اور بے نظیر افس میں جمع کروائیں گے

READ MORE : BISP Waseela Taleem Registration Online

نوٹ

ایسے تمام والدین جن کے بچوں کو بے نظیر تعلیمی وظائف ملتے ہیں ان بچوں نے حال ہی میں کسی بھی وجہ سے سکول تبدیل کیا ہے تو جلد از جلد دوبارہ نئے سکول سے تصدیق سلپ اور بے فارم کی کاپی 30 جون تک اپنے قریبی بے نظیر دفتر میں جمع کروائیں۔ تاکہ اپ کے بچے کا وظیفہ جاری رہ سکے
بصورت دیگر اپ کے بچے کا وظیفہ رکھ دیا جائے گا۔ شکریہ

Leave a Comment