بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اب نئے طریقےسے قسط کی ادائیگی کرنے جا رہا ہے
جیسا کہ اپ سب کو پتہ ہے کہ ہم نے جو اپریل سے جون کی ٹرانچ ہے اس کو کیمپ سائٹس کے ذریعے تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا مقصد بنیادی طور پر یہ ہے کہ ہم اپنی تمام بی ای ایس پی بینیفیشریز کو رقم کی ادائیگی مکمل اور شفاف طریقے سے کر سکیں۔
اس سے پہلے ہر تحصیل میں مختلف جگہ پر ادائیگی کے مرکز بنے ہوتے تھے جہاں پر بینیفیشیز جا کر اپنے پیسے نکلواتی تھیں اور ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جن میں ان کے پیسوں کی کٹوتی ہو جایا کرتی تھی اور بھی مزید ہراسمنٹ کے کیس بھی سامنے اتے تھے ان میں سکیورٹی کا نظام بالکل بھی نہیں ہوتا تھا اور اس کے علاوہ عملہ کو مختلف جگہ پر مونیٹرنگ کرنے کے لیے بھی کافی مشکلات ہوتی تھی ۔
بی ائی ایس پی کا ادارہ اپ کی تمام پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ایسا نظام تعارف کروا رہا ہے اس میں اپ کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اور اپ کو پیسے بھی پورے ملے ۔
اپریل تا جون کی قسط کا اجرا
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک خواتین کو بی ائی ایس پی وظائف کی شفاف اور باعزت طریقے سے ادائیگی کے لیے ادائیگی مراکز کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے .بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مئی کے دوسرے ہفتے میں نئی قسط کا اجرا کرنے جا رہا ہے .
ادائیگی مراکز کی تفصیل
بی ائی ایس پی وظائف کے اجرا سے تقریبا دو ہفتے پہلے ملک کے ہر ضلع میں ریجنل سٹاف ادائیگی مرکز کے لیے مناسب عمارت کا انتخاب کرے گا. ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائےگا جہاں لوگ پیدل یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے باسانی پہنچ سکیں ادائیگی مرکز اتنا وسیع ہونا چاہیے کہ خواتین اس میں بیٹھ سکے اور خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرنے, انتظار گاہ بنانے اور بینک ریٹیلرز کی ادائیگی کے سیکشن الگ الگ بن سکیں .خواتین کے ساتھ ائے ہوئے بچوں کو گرمی سے بچانے کے لیے پانی, پنکھوں اور شامیانوں کا انتظام کیا جائے گا جبکہ ان کے بیٹھنے کے لیے کرسیوں اور دریوں کا بندوبست کیا جائے گا۔
سکریننگ کا عمل
وہاں پر موجود بی ائی ایس پی کا عملہ سب سے پہلے ائی ہوئی خواتین کی سکریننگ کرے گا ۔ان خواتین میں سے جو نااہل ہوں گی ان کو اسی وقت واپس بھیج دیا جائے گا اور اہل خواتین کا بیلنس چیک کر کے ان کو ٹوکن نمبر فراہم کرے گا جس کے اوپر ان کا مکمل بیلنس اور ٹوکن نمبر لکھا ہوا ہوگا ۔
ALSO READ: How to Check Bisp Eligibilty Status ?
رقوم کی ادائیگی
بینک کا عملہ ٹوکن نمبر کی ترتیب سے خواتین کو رقوم دیں گے اور رسید بھی جاری کریں گے بی ائی ایس پی کا عملہ بینک ریٹیلر کے قریب موجود رہے گا اور ادائیگی کو مانیٹر کرے گا۔
رقم کی ادائیگی کے بعد خواتین کا انٹرویو
بی ائی ایس پی کا عملہ رقم کی ادائیگی کے بعد خواتین کا انٹرویو کرے گا جس میں اس سے رسیدیں چیک کرے گا اور پیمنٹ چیک کرے گا ان سے پوچھے گا کہ اپ کو پیسے پورے ملے ہیں یا اپ کو پیسے کم ملے ہیں یا اپ کو اگر وہاں پہ کوئی شکایت ہے تو اس کے بارے میں وہ ان سے پوچھے گا ۔
ادائیگی مراکز کے اوقات کار
رقوم کی ترصیل کا سلسلہ صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔
I am Sohail Asghar and I will provide you latest updates regarding Benazir income support program like Benazir Kafalat, Benazir Taleemi Wazaif, Benazir Nashunama Program and Dynamic Registry .