What is PMT Score in BISP

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں آپکا سروے میں سکور یا PMT سکور کتنا ہے اور یہ سکور کیا ہوتا ہے اور حکومت یہ کیسے نکالتی ہے

بینظیر سروے یا رجسٹریشن کے وقت سروے کرنے والا اہلکار سروے کے دوران خاتون سے آپکے گھرانے کے متعلق تقریباً 60 سے زیادہ مختلف نوعیت کے سوالات پوچھتا ہے جس میں گھر کے افراد کی تعداد انکی مالی پوزیشن انکی آمدن ، تعلیم اور گھر کے اثاثہ جات کی نوعیت کے تمام بنیادی سوال ہوتے ہیں
حکومت نے ہر سوال کے جواب کے مخصوص نمبر یا سکور رکھے ہوئے ہیں یہ سکور یا نمبر 1 سے لیکر 100 تک ہوتے ہیں مطلب جتنا سکور کم ہوگا اتنا وہ گھرانہ غریب تصور ہوگا اور جتنا سکور بڑھتا رہیگا اتنا وہ گھرانہ امیر تصور ہوگا۔ مثلاً اگر کسی شخص کے پاس کچہ گھر یا کم آمدن ہوگی اتنا سکور کم ہوگا اور جس کے پاس بڑی گاڑیاں یا پکے گھر ہونگیں وہ امیر تصور ہونگے اور انکا سکور بھی زیادہ ہوگا
ہر چھوٹی سے چھوٹی چیز اور بڑی سے بڑی چیز کا سکور لازمی ہوتا ہے
حکومت نے بجٹ اور عوام کی غربت کو دیکھتے ہوئے 1 سے 32 سکور تک گھرانوں کو BISP پروگرام میں مستحق قرار دیا ہے اور 32 سکور تک امداد کیلئے اہل کیا ہے 32 سے اوپر سکور والے گھرانوں کو قدرے امیر تصور کیا جاتا ہے یہ گھرانے نااہل ہیں۔
یاد رہے سروے میں سکور نکالنے کا سارا پراسس کمپیوٹرائزڈ ہے۔
حکومتی بجٹ میں اضافے پر حکومت اہل سکور میں تبدیلی کرتی رہتی ہے مثلاً 2011 سے 2019 تک پاس ہونے کیلئے سکور 1 سے لیکر 16.17 تک تھآ لیکن 2019 کے بعد اہل سکور 1 سے لیکر 32 سکور تک کیا گیا ہے۔ اور 2025 میں اہل سکور میں تبدیلی متوقع ہے۔ شکریہ

READ MORE : Bisp Payment New Update

1 thought on “What is PMT Score in BISP”

Leave a Comment