اگر اپ نے ڈائنامک رجسٹری میں اپنا سروے کروا لیا ہے اور سروے کروانے کے بعد اپ 8171 کے ویب پورٹل پر جاتے ہیں اور وہاں پر جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر سرچ کرتے ہیں تو اگے سے جو سٹیٹس ا رہا ہوتا ہے اس کے بارے میں اگر اپ کو معلوم نہیں ہے تو یہ ارٹیکل اپ کے لیے ہی ہے ۔
سروے کروانے کے بعد کافی لوگ پریشان ہوتے ہیں کہ ہم نے اپنا سروے تو کروا لیا ہے اب ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ ویب پورٹل پراپنا شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد جو سٹیٹس آ رہا ہے اسکا کیا مطلب ہوتا ہے
ویب پورٹل پر نظر آنے والے 4 مختلف سٹیٹس
برائے مہربانی سروے میں اندراج کے لئے بینظیر ڈائنامک رجسٹری کے قریبی سینٹر پر تشریف لے جائیں
آپکا ڈائنامک رجسٹری میں اندراج ہو چکا ہے جانچ پڑتال کے بعد آپکو اہلیت کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا
آپکا ڈائنامک رجسٹری میں اندراج ہو چکا ہے اور آپ کفالت پروگرام کے لئے اہل ہیں
آپکا ڈائنامک رجسٹری میں اندراج ہو چکا ہے اور آپ اس پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں
ALSO READ: How to check BISP Registration status online 2024
برائے مہربانی سروے میں اندراج کے لئے بینظیر ڈائنامک رجسٹری کے قریبی سینٹر پر تشریف لے جائیں
ویب پورٹل پر شناختی کارڈ نمبر چیک کرنے کے بعد اگر اپ کا سٹیٹس یہ ارہا ہے کہ (برائے مہربانی سروے میں اندراج کے لیے قریبی رجسٹریشن سینٹر تشریف لے جائیں) تو اس کا مطلب ہے کہ اپ نے ڈائنامک رجسٹری میں ابھی تک اپنا اندراج نہیں کروایا ۔

ڈائنامک رجسٹری میں اندراج کے لیے اپ کے پاس اپنا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے اور اس کے علاوہ اپ کا اپنا موبائل نمبر جو کسی دوسرے نیٹ ورک پر کنورٹ نہ ہوا ہو وہ بھی اپ کے پاس ہونا ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ اگر اپ شادی شدہ ہیں تو اپ کے پاس شادی شدہ والا اپڈیٹڈ شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے اور اگر اپ کے بچے بھی ہیں تو اپ کے پاس بچوں کا بے فارم ہونا بھی ضروری ہے۔ اور اگر اپ یا اپ کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی فرد معذور ہے تو اس کا معذوری والا شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔ اگر اپ کے پاس یہ سارے کوائف موجود ہیں تو اپ اپنے قریبی بے نظیر رجسٹریشن سینٹر پر جا کر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں
اا: آپکا ڈائنامک رجسٹری میں اندراج ہو چکا ہے جانچ پڑتال کے بعد آپکو اہلیت کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا
یہ میسج ان لوگوں کو اتا ہے جنہوں نے ڈائنامک رجسٹری میں اپنا اندراج کروا لیا ہے اور ان کا پی ایم ٹی سکور 32 سے نیچے ا رہا ہے۔ ان افراد کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ ان کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان کو جلد ہی پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا۔ رجسٹریشن کرواتے وقت جو اپ نے اپنا موبائل نمبر دیا ہوگا اس نمبر پر اپ کو باقاعدہ ایس ایم ایس کے ذریعے اگاہ کر دیا جائے گا کہ اپ پروگرام کے لیے اہل ہو چکے ہیں۔ 16 ستمبر سے لے کر اب تک جتنے بھی سروے ہو چکے ہیں اور جن کو یہ میسج ا رہا ہے ان لوگوں کو جون کے بعد پیمنٹ ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی

ااا: آپکا ڈائنامک رجسٹری میں اندراج ہو چکا ہے اور آپ کفالت پروگرام کے لئے اہل ہیں
یہ مسیج ان لوگوں کو آئے گا جنہوں نے جنوری 2023 سے لے کر ستمبر 2023 تک اپنا سروے کروایا ہے اور انکو اہل کر دیا گیا ہے ۔ انکے اکاؤنٹ اوپن کردئیےگئے ہیں ۔ اگلی قسط میں پیسے انکے اکاؤنٹ میں آ جائیں گے

اااا :آپکا ڈائنامک رجسٹری میں اندراج ہو چکا ہے اور آپ اس پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں
جب اپ اپنا سروے کروا کر اتے ہیں تو سروے کے اپلوڈ ہونے کے بعد اپ کی اہلیت کے بارے میں اندازہ ہو جاتا ہے کہ اپ اس پروگرام کے لیے اہل ہیں یا نہیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنا ڈائنامک سروے کروا لیا ہے اور ان کا پی ایم ٹی سکور 32 سے زیادہ ارہا ہے اس لیے ان کو نااہل کر دیا گیا ہے کیونکہ اہلیت کے لیے زیادہ سے زیادہ سکور کی حد 32 ہے ۔ پی ایم ٹی سکور کا تعین سروے میں پوچھے گئے سوالات کے بعد کر لیا جاتا ہے ۔ نااہل ہونے والے افراد 2 سال بعد اپنا سروے دوبارہ کروا سکیں گے ۔ لیکن اگر کوئی اپنے سروے میں کچھ تبدیلی کروانا چاہتے ہیں.مثال کے طور پر ( پتہ تبدیل کروانا، موبائل نمبر تبدیل کروانا، معذوری کا سٹیٹس اپڈیٹ کروانا وغیرہ ) تو وہ رجسٹریشن سینٹر جا کر کروا سکتے ہیں ۔


I am Sohail Asghar and I will provide you latest updates regarding Benazir income support program like Benazir Kafalat, Benazir Taleemi Wazaif, Benazir Nashunama Program and Dynamic Registry .